ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں /   برڈفلو کے خطرات کے پیش نظر کانپور چڑیا گھر تاحکم ثانی مقفل 

  برڈفلو کے خطرات کے پیش نظر کانپور چڑیا گھر تاحکم ثانی مقفل 

Sun, 10 Jan 2021 20:44:30    S.O. News Service

 کانپور، 10/جنوری (آئی این ایس انڈیا) کانپور زولوجیکل پارک برڈ فلو کیسزکے موصول ہونے کے بعد اگلے احکامات تک کیلئے بند کردیا گیا۔متعلقہ مرکزی وزارت نے ہفتے کے روز کانپور کے چڑیا گھر آنے والے پرندوں میں ایوی انفلوئنزا کی تصدیق کردی ہے۔

چڑیا گھر  آنے والے ایک سیاح نے بتایا کہ آج اتوار تھا،اور ہم نے باہر سیر و تفریح کی پلاننگ کی تھی، لیکن جب ہم یہاں آئے، توہمیں مایوسی   ہوئی۔غور طلب ہے کہ اب تک ملک کی سات ریاست کیرالہ، مدھیہ پردیش، راجستھان، ہماچل پردیش، گجرات، اترپردیش اور ہریانہ میں برڈ فلو کے کیسوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔ مرکزی حکومت نے تمام ریاستوں کو گائیڈ لائن بھیجی ہے اور ان سے بیماری کے پھیلاؤ کے روک تھام کے لئے اقدامات کرنے کو کہا ہے۔

وزیر جنگلات و ماحولیات دارا سنگھ چوہان نے کہا کہ ریاستی حکومت اور محکمہ جنگلات نے برڈ فلو کی روک تھام کے لئے گذشتہ سال 24 نومبر کو تمام چڑیا گھروں کو ایک رہنما خط جاری کیا تھا، چوہان نے کہا کہ کانپور میں برڈ فلو کا امکان ہے، لہٰذا کانپور چڑیا گھر کو بند کرکے سینی ٹائزیشن کا عمل شروع کیا گیا ہے،ہمیں امیدہے کہ ہم اس پر قابو پالیں گے۔ وہیں لکھنؤ میں برڈ فلو کا کوئی کیس نہیں ملا ہے۔ 


Share: